اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان سرحد کے قریب باجوڑ میں سکیورٹی فورسز نے خوارج کے گروہ کی نقل و حرکت کو بروقت شناخت کرلیا اور خوارج کی دراندازی کی کوشش کو مؤثر انداز میں ناکام بنادیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں 4 خوارج ہلاک ہوئے جن میں ہائی ویلیو ٹارگٹ خارجی رہنما امجد عرف مزاحم بھی شامل تھا جو خارجی نور ولی کا نائب تھا اور افغانستان میں رہ کر پاکستان میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خارجی سرغنہ بھارتی آلہ کارتنظیم فتنہ الخوارج کی رہبری شوریٰ کا سربراہ تھا، خارجی سرغنہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو طویل عرصے سے مطلوب تھا اور حکومت نے اس کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فتنہ الخوارج کی قیادت افغانستان میں رہ کرپاکستان میں دراندازی کی کوششوں کی منصوبہ بندی کررہی ہے، فتنہ الخوارج کا مقصد پاکستان میں اپنی موجودگی کا تاثر پیدا کرنا ہے تاہم پاکستانی فورسز کے مؤثر آپریشنز سے ان کے حوصلے پست ہوچکے ہیں۔
آپ کا تبصرہ